ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شیر خاں کھچی کی سماجی خدمات کا اعتراف کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے سماجی کارکن کا اعزاز،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شیر خاں کھچی کی سماجی خدمات کا اعتراف کر لیا،معلومات تک رسائی کے قانون کی عملداری کے لیے خدمات انجام دینے والے واحد پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا،تفصیلات کے مطابق کرپشن کے خاتمہ اور نئے نظام میں شفافیت کے حوالے سے دنیا بھر میں کام کرنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بورے والا کی سماجی تنظیم شوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے صدر معروف سماجی کارکن محمد شیر خان کھچی کی پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قانون پر عملداری کے حوالہ سے کی جانے والی عملی کوششوں کا احترام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محمد شیر خان کھچی پاکستان کے وہ واحد سماجی ورکر ہیں جنہوں نے ٹرا نسپرنسی انٹرنیشنل کے معیار کے مطابق معلومات تک رسائی کے قانون کو موثر بنانے کے لیے اپنی خدمات انجام دی ہیں محمد شیر خان کھچی کے اس اعزاز پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،کنونیئر عبدالرﺅ ف چوہدری،ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر،چیئرپرسن سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن صائمہ بتول،صدر پی ایم اے ضلع وہاڑی ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں،صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے،چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید (کامریڈ)،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو،چیئرمین ارشد ڈوگر،محمد کریم سیفی،مسعود عابد،سرفراز علی رانا،پرنسپل پنجا ب کالج پروفیسر مجید اکبر،(ر) وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،پرنسپل سپریئر کالج میاں آصف سردار،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،پی ٹی آئی کے سینئر راہنما ملک فاروق اعوان اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی،کاروباری اور مذہبی شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔