بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معمولی رنجش پر سابق کونسلر بلدیہ و گورنمنٹ کنٹریکٹر کے گھر پر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے اس کا بیٹا محفوظ رہا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مصطفےٰ آباد ( گﺅشالہ ) کے رہائشی سابق کونسلر بلدیہ و گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالستار نتھو کے گھر پر گزشتہ نصف شب کے بعد دو موٹر سائیکل سوار نوجوان آئے اور انہوں نے گھر کی بل بجائی تو اس کے بیٹے محمد عباس نے گھر کا دروازہ کھولا تو ابو بکر اور اسکے نامعلوم ساتھی نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور ان کو گالیاں دینے سے منع کیا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں مزا چکھاتے ہیں اور ساتھ ہی فائرنگ کر دی جس سے اس کا بیٹا ایک طرف ہو گیا اور فائرنگ سے بچ گیا اس دوران انہوں نے کئی فائر کئے جو دروازے اور دیواروں پر لگے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ بھی آ گئے جن کو دیکھ کر وہ دونوں اپنی موٹرسائیکل(125) پر فرار ہو گئے سابق کونسلر عبدالستار نتھو کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ان کے بیٹوں کے ساتھ موٹر گزارنے کے مسئلہ پر ابوبکر نامی نوجوان سے معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر اسی رنجش کی بناء پر گذشتہ شب ابوبکر اور اس کے ساتھی نے فائرنگ کی اس نے کارروائی کیلئے اس واقعہ کی درخواست تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو دے دی ہے۔