عید پر بلدیہ افسران اور سٹاف نے شہر کو صاف رکھنے کیلئے اپنی ڈیوٹی دی وہ قابل ستائش ہے۔شاہد جاوید ڈوگر

بورے والا(پریس رپورٹر)میونسپل کمیٹی بورے والا کی جانب سے عید پر صفائی کے مثالی انتظامات اور جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور چیف افیسر بلدیہ امتیاز احمد کی قیادت میں مقامی مسلم لیگ(ن) کے سابق اراکین پارلیمنٹ کے نمائندہ سردار شاہد جاوید ڈوگر کے ہمراہ کالج روڈ پر سڑک پر گلاب کے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ گلاب کی خوشبو والے پانی کا چھڑکاﺅ کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹرز،سپروائزرز،سینٹری سٹاف اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا خوشبو والے پانی کے چھڑکاﺅ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے پر کالج روڈ معطر ہو گیا جس کے بعد شہر کی دیگر شاہراہوں اور پبلک مقامات پر بھی یہ ڈرائیو جاری ہے میونسپل کمیٹی کے مثالی انتظامات اور اس نئی ڈرائیو پر مقامی سابق اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار شاہد جاوید ڈوگر نے میونسپل انتظامیہ اور اسکے سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید قیامت خیر گرمی میں جس طرح میونسپل کمیٹی کے افسران اور سٹاف نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ڈیوٹی دی ہے وہ قابل ستائش ہے جسکی بدولت شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور خوشبو والے پانی کے چھڑکاو سے خوشگوار احساس پیدا ہوا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ نے اس خصوصی کمپین میں حصہ لینے والے سینٹری و دیگر سٹاف کیلئے خصوصی نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا میونسپل کمیٹی کے عید پر مثالی انتظامات پر سول سوسائٹی،انجمن تاجران اور دیگر نمائندہ شہریوں نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے