میرا مال مسروقہ برآمد کیا جائے ورنہ خواجہ سراوں کے ہمراہ احتجاج کرونگی۔عاشی چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹرانس جینڈر ایسوسی ایشن تحصیل بورے والا کے صدر عاشی چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 جون کو وہ شاپنگ کرنے حاجی برادر گارمنٹس العزیز مارکیٹ گئی تھی جہاں کاونٹر پر میں نے اپنا پرس جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،بنک لاکر کی چابی،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات بھی تھے دوران شاپنگ یہ ساری چیزیں کسی نے اٹھا لیں میں شور مچایا تو دوکان کے مالک نے کہا کہ ہمارے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ لیتے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے کیمرے خراب ہونے کا بہانہ بنا لیا میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی جس پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون موقع پر پہنچے جنہوں نے دوکاندار اور مجھے تھانے بلوایا تھانہ کے تفتیشی نے آج کاروائی کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال نہ ہی میری کاروائی ہوئی نہ میرا پرس و دیگر اشیاء برآمد کروائی ہیں میری ڈی پی او وہاڑی سے اپیل ہے کہ میرا مال مسروقہ برآمد کیا جائے ورنہ دو روز بعد میں پورے ضلع کے خواجہ سراوں کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرونگی۔
