یوگا انسان کے اندر بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔ریاض کھوکھر

بورے والا(پریس رپورٹر )پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام بورے والا میں دو روزہ یوگا ٹیچرز ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا،60 سے زائد یوگا ٹیچرز نے تربیت حاصل کی،خواتین ٹیچرز کی بھی شرکت،ہر گاﺅں اور محلے کی سطح پر یوگا کلب بنانے کا عزم دہرایا،کہتے ہیں یوگا روح،جسم اور ذہن کے ملاپ کا نام ہے بورے والا میں مردوں اور خواتین میں یکساں مقبول یوگا کو مزید منظم کرنے کیلئے پاکستان یوگا کونسل نے گورنمنٹ کالج آف کامرس میں دو روزہ ٹیچر ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین یوگا ٹیچرز نے بھی ٹریننگ حاصل کی پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے شرکاءٹیچرز کو مختلف آسناءکروا کے تربیت دی اور انکی افادیت بارے بھی آگاہی دی،ٹریننگ سیشن کے دوران یوگی ریاض کھوکھر نے یوگا ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا انسان کے اندر بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے قوت مدافعت سے ہم بیماریوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں یوگا آپکے اندر کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے اور باہر سے آنے والی بیماریوں کو جسم میں داخل ہونے سے روکتا ہے تربیتی سیشن میں شریک راوی یوگا کلب لاہور کی یوگا ٹیچر مقدس ریاض اور پروفیسر مسزنورین ظفر نے کہا کہ تربیت کے بغیر کوئی بھی علم یا فن دوسروں کو منتقل نہیں کیا جاسکتا یوگا کی تربیت سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے یوگا جسمانی لچک کے ساتھ ساتھ ہمارے رویوں میں بھی لچک پیدا کرتا ہے یوگی ہمیشہ خود صحت مند رہتا ہے اور دوسروں کو صحت مند رکھنے کی فکر کرتا ہے چیئرمین سپریم کمیٹی میاں محمد اشرف،جنرل سیکرٹری ظفر علی بھٹی،میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری اصغر علی جاوید،یوگا ٹیچر ملک محمد نواز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،چوہدری مختار احمد جٹ،ریاض احمد اور ندیم صابر نے بھی یوگا کے حوالہ سے خطاب کیا۔