میپکو نے بجلی کے لاکھوں صارفین پر اربوں کا ڈاکہ کیسے ڈالا،تفصیل جانئیے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو کا لاکھوں صارفین کی جیبوں پر بڑا ڈاکہ،190 سے 195 یونٹس والوں کو 5 سے 10 اضافی یونٹس ڈال کر اربوں روپے اکٹھے کرنے کیلئے اضافی بل بھیج دئیے،199 سے کم سلیب ریٹس والوں کو اضافی یونٹس ڈال کر سو گناہ زائد بل بھیج دیئے،200 یونٹس والے صارفین آئندہ چھ ماہ تک اسی سلیب ریٹس کے بل ادا کریں گے،رواں ماہ میپکو کے اس اضافی ڈاکہ عام اور متوسط طبقہ کے اوسان خطا کر دیئے،وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میپکو کی طرف سے رواںماہ لاکھوں ایسے صارفین جن کے میٹروں پر 199 سے کم یونٹس چلے تھے انکو کمپیوٹرائزڈ ریڈنگ کا بہانہ بنا کر میٹروں پر چلنے والی ریڈنگ کے برعکس 5 سے 10 اضافی یونٹس ڈال کر 200 یونٹس کے سلیب ریٹس کے مطابق سو گناہ اضافی بل بھیج کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے 199 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 200 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین میں شامل کر کے ناصرف رواں ماہ 52روپے فی یونٹ والے سلیب ریٹ میں شامل کر دیا گیا ہے بلکہ وہ آئندہ چھ ماہ تک بھی کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود 52 روپے فی یونٹس کے حساب سے بل کرنے پر مجبور ہونگے صارفین کے ساتھ کئے گئے اس فراڈ کی وجہ سے میپکو دفاتر میں اپنے بل درست کروانے والے صارفین کی لائنیں لگ گئی ہیں لیکن کسی بھی صارف کا بل درست نہیں کیا جا رہا بلکہ میکپو کا عملہ صارفین کو یہ کہہ کر واپس جانے پہ مجبور کر رہا ہے کہ یہ بل ملتان میپکو نے بنائے ہیں ہم کچھ نہیں کر سکتے بجلی کے لاکھوں صارفین کے اس ظالمانہ استحصال پر صارفین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔