عمران خان کے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب پر مختلف سیاسی راہنماؤں کا اظہار خیال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب پر مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماوں اور عہدیداروں کا اظہار خیال،پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،پی ٹی آئی راہنما و سابق ایم پی ایز چوہدری خالد چوہان،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،ملک فاروق احمد اعوان اور ساجد علی شاہین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب میں دنیا کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے لرزہ خیز مظالم سے آگاہ کیا اور نام نہاد بھارتی سیکولر ازم اور مودی کو بے نقاب کر دیا ہے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا بھر کے سربراہان کو آگاہ کیا ملکی تاریخ کے (70)سالوں میں کسی بھی وزیر اعظم نے پہلی مرتبہ جرآت اور دلیری سے اس مسئلے کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبران اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر سے پہلے اپنے داخلی مسائل،منی لانڈرنگ اور دیگر مسائل پر گفتگو کی اور مسئلہ کشمیر پر آخر میں خطاب کیا اصل ایشو مسئلہ کشمیر تھا اس پر سب سے پہلے اسے دنیا کے سامنے پیش کر تے جبکہ وہ اپنے ملک کے اندر کے مسائل پر گفتگو کرتے رہے،پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی و تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ میں کشمیر پر ناکام خارجہ پالیسی کی خامیاں سامنے آئی ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ہمارا صرف چند ملکوں نے ساتھ دیا ہے۔