بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سوشل میڈیا پر وکلاء برادری کے خلاف اخلاق سوز اور توہین آمیز پوسٹیں لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ،بار کی ایگزیکٹو کونسل نے کاروائی کرنے کی منظوری دیدی،بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر بار ملک فرقان یوسف ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض کے علاوہ سابق صدر بار محمد جاوید بیٹو،ایم ایم وحید رانا،چوہدری سعید گجر،نائب صدر عرفان سلیم گل،جوائنٹ سیکرٹری وقاص خادم بھٹی،فنانس سیکرٹری عدیل مختار،لائبریری سیکرٹری چوہدری تنویر،اراکین مجلس عاملہ مبین احمد بھٹی،سابق سیکرٹری چوہدری وقاص اشفاق،مہر اسد مسعود،فاروق خلجی،ابرار مہار جٹ اور سابق سیکرٹری میاں ثاقب اعجاز نے شرکت کی اجلاس میں سوشل میڈیا پر نام نہاد ایکٹیوسٹ کی جانب سے وکلاء کے خلاف انتہائی گھٹیا زبان،گالی گلوچ اور ذاتی حملوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور اسکی پر زور مذمت کی گئی اجلاس میں ان شرپسند عناصر کی زبان روکنے کیلئے قانونی کارروائی کے حق کو استعمال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ان عناصر کے خلاف پٹیشن دائر کر کے اپنا قانونی حق استعمال کیا جائے گا۔

About Author


How can I help you? :)

01:39
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔