کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء کی ریلی اور بھارت کے خلاف نعرے بازی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نجی کالج کے طلباء کی ریلی اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،بھارت کے خلاف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج (ابراہیم کیمپس) کے طلباء اور سٹاف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کالج کیمپس سے ایک ریلی نکالی کالج کے ڈائریکٹر چوہدری آصف ابراہیم نے ریلی کی قیادت کی ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انکے حق میں نعرے لگائے،”کشمیر بنے گا پاکستان،لے کے رہیں گے آزادی“ اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے کالج کے طلباء نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی اور عالمی دنیا کو کشمیر سے کرفیو کے فوری خاتمہ اور کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوانے کا بھی مطالبہ کیا۔