شہر جرائم پیشہ افراد بے لگام،ڈی بلاک میں گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر میں ڈاکو راج قائم،شہر کے بارونق علاقے ڈی بلاک میں موٹرسائیکل چوری کی واردات،نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا،تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی شیخ کلیم پاشا کا صاحبزادہ شیخ خلیل اپنی رہائش ڈی بلاک بالمقابل حوض کوثر واٹر فلٹریشن پلانٹ موٹر سائیکل سی ڈی (70) ماڈل (13) نمبری (13-2444 VRL) کھڑی کر کے گھر گیا دس منٹ بعد باہر آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔