نامعلوم افراد نے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں چوری کر لیں،دیہات میں بجلی کی سپلائی معطل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نامعلوم افراد نے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں چوری کر لیں،درجنوں دیہات میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی،تفصیلات کے مطابق شیخ فاضل گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے ایک فیڈر سے گذشتہ شب نامعلوم افراد نے بجلی کے پولوں سے ہائی وولٹیج تاریں کاٹ کر چوری کر لیں جس سے اس فیڈر سے منسلک حلقہ 2BR(ٹو بی آر) کے درجنوں دیہات میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری مشکلات سے دو چار ہو گئے انہوں نے میپکو حکام سے بجلی کی سپلائی جلد بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔