ایمان اور عقیدے کی حد تک میرا یقین ہے کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔احمد کامران تھہیم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جناح کالج آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر احمد کامران تھہیم نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے آر ایس ایس کے غنڈوں کے ساتھ ملکر جس شیطانی عمل کا آغاز کیا ہے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،ایمان اور عقیدے کی حد تک میرا یقین ہے کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خود مختاری کو سلب کرنے کیلئے بنایا جانے والا قانون ایک کاغذ کے ٹکڑے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کشمیر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے بھارت نے خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے وہ کشمیریوں کے آگے خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی مودی کی یہ فسطائیت سوچ اس کو عالمی دہشت گرد ثابت کرے گی تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں نے جو ظلم و بربریت برداشت کیا وہ انسانی تاریخ میں بس کی بات نہیں آج ا نڈیا نے کشمیر کو ایک عقوبت خانہ بنا دیا ہے اور ہماری شہہ رگ کشمیر کو کاٹا جا رہا ہے کشمیر ظلم و زیادتی کا کربلا بن چکا ہے 17 دن سے کرفیو لگا رکھا ہے بھارتی وزیر خارجہ کہتا ہے کہ ہم کسی وقت بھی ایٹم بم چلا سکتے ہیں میں اس کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب ہم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ نعرہ تکبیر لگایا تو پھر انڈیا کے نقشے میں تبدیلیاں برپا کر دیں۔