قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں 500 پودے لگانا میرا عزم ہے۔عطاء الرحمن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ شجرکاری کے بغیر ممکن نہیں،صحت مند معاشرے کے لیے جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں وہاں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،وزیر اعظم پاکستان کا ویژن ملک کو سرسبز بنا کر آئندہ آنے والی نسلوں کو صحت مد ماحول کی فراہمی ہے جس کیلئے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کے دو پودے لگا کر اس ویژن کو کامیاب بنانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم سٹیڈیم میں شجرکاری مہم کا پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کنونیئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید،سرسبزو شاداب بورے والا کے کوآرڈینٹر حافظ جنید احمد،تحصیل سپورٹس آفیسر تجمل حسین،معروف سماجی شخصیت حاجی طالب حسین بھٹی(آف موضع بھٹیاں)،محمد اقبال بھٹی اور خورشید احمد بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اس موقع پر سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر سٹیڈیم میں موجودہ شجرکاری مہم کے دوران 500 پودے لگانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔