واپڈا کی لاپرواہی سے ایکس بلاک اور گﺅشالہ میں 20 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)واپڈا کی لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ایکس بلاک میں 20 گھنٹوں سے اور گﺅشالہ میں 15 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دس منٹ کی بارش کی وجہ سے رات اڑھائی بجے کے قریب ایکس بلاک بورے والا کا ٹرانسفارمر جل گیا جس کی فوری اطلاع میپکو آفس بورے والا کی گئی اس کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی لاپرواہی غیر ذمہ داری اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 14 گھنٹے بعد ٹرانسفارمر مرمت کے لیے اتارا گیا اور ابھی 20 گھنٹے گذرنے کے باوجود ایکس بلاک کے رہائشی بجلی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ 20 گھنٹوں سے سخت گرمی کی وجہ سے شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں گھروں میں پینے کا پانی تک ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح بورے والا کے دوسرے علاقہ گﺅشالہ کی بجلی بھی 10 گھنٹوں سے بند ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہاں کے رہائشیوں رانا محمد خاں،راﺅ لیاقت علی،جہان خان جٹ،اقبال گجر،نعمان،حیدر علی و دیگر نے میپکو چیف اور وزیر پانی وبجلی سے واپڈا اہلکاروں کی لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔