بورے والا کے متعدد تھانے کرپشن کا گڑھ بن گئے،ٹاﺅٹ مافیا کا راج،رشوت عام
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے متعدد تھانے کرپشن کا گڑھ بن گئے،ٹاﺅٹ مافیا کا راج،بغیر ٹاﺅٹوں کے مقدمات کا اندراج اور انصاف کا حصول ناممکن ہو گیا،ڈکیتی اور چوری کے مقدمات کا اندراج بھی مشکل ہو گیا،تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے تھانوں اور دیگر اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بورے والا کے اکثر تھانوں میں ٹاﺅٹ مافیا کے بغیر کسی بھی شریف شہری کیلئے انصاف کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا آر پی او ملتان کی جانب سے ڈکلیئر کیے گئے ٹاﺅٹوں کا داخلہ بند ہونے کی بجائے مزید ٹاﺅٹوں کا نیٹ ورک بھی ان تھانوں میں مضبوط ہو گیا ہے چوری اور ڈکیتی کی ورداتوں کو جھوٹا قرار دیکر متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے میں تاخیری حربے معمول بن گئے شہری انصاف کے حصول کے لیے تھانوں میں جانے سے بھی گریز کرنے لگے بغیر تفتیش کے مودمات داخل دفتر کئے جانے لگے پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کی روائتی زبان شریف شہریوں کی تذلیل کا باعث بننے لگی پولیس کے حکام بھی اپنے محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بجائے ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر گامزن ہیں پولیس میں کرپشن کا خاتمہ ایک خواب بن چکا ہے مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب سے تھانوں میں کرپشن کے خاتمہ اور ٹاﺅٹ مافیا کا داخلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔