ملک کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانا حکومت کا مشن ہے،ملک فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ملک فاروق احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانا حکومت کا مشن ہے ہر پاکستانی اپنے حصے کا پودا لگا کر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنائے یہ نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ ناقابل فراموش نیکی ہے اس مشن کو قومی چیلنج سمجھ کر پورا کرنا ہو گا،عمران خاں نے ملک کو کرپشن اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد اسماعیل وٹو،سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی طارق محمود باجوہ اور ملک محمد سرور کے ہمراہ دفتر زراعت میں شجرکاری مہم کا پودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔