واپڈا اہلکار بجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)واپڈا اہلکار بجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،لائن مین پول کر چڑھ کر بجلی کی تاروں کی مرمت کر رہا تھا بجلی کا جھٹکا لگنے سے زمین پر گر کر چل بسا،تفصیلات کے مطابق میپکو بورے والا کا لائن مین محمد ظفر گجر پی بلاک میں واقع بجلی کے ایک پول پر چڑھ کر تاروں کو مرمت کر رہا تھا کہ اچانک اسکا بازو بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا جس سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ سر کے بل زمین پر آ گرا زمین پر گرتے ہی وہ جان کی بازی ہار گیا معلوم ہوا ہے کہ لائن مین بجلی کی سپلائی بند کروائے بغیر اور بغیر سیفٹی بیلٹ کے کام کر رہا تھا ڈاکٹرز کے مطابق محمد ظفر کی موت زمین پر سر کے بل گررنے سے ہوئی۔