ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم،دو قیدی زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم،قیدیوں نے بیرکوں میں گھس کر اپنے مخالفین پر حملہ کر دیا،دستی بلیڈوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا،دو قیدی زخمی ہو گئے یاد رہے کہ یہ گروپ بندی نے جیل کے اندر ہی جنم لیا سپرٹنڈنٹ جیل ندیم افضل نے جیل کے اندر ہی علاج معالجہ شروع کر دیا اور معاملہ کو دبانے کی کوشش کی میڈیا کی مداخلت پر سارا نزلہ چھوٹے ملازمین پر گرا دیا گیا اور چار اہلکار معطل کر دیئے،معطل ہونے والے اہلکاروں میں افتخار احمد،محمد عرفان،مظفر دولتانہ اور محمد آصف سہو شامل ہیں جبکہ اب تک کی اطلاع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں افتخار شیراز اور عمران شیراز دو سگے بھائیوں سمیت دیگر قیدی بھی شامل ہیں تصادم کرنے والے گروپ میں ایک گروپ کا نام رانا ساجد گروپ جبکہ دوسرے کا نام گجر گروپ ہے جنہوں نے نثار ولیکا کے قتل کے ملزمان کو شدید زخمی کر دیا ہے۔