سابق چیئرمین پریس کلب شاہد اکبر طور صحافت میں درخشندہ ستارہ تھے۔رانا حسن اقبال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی سیکرٹری پاپولیشن اینڈ ویلفیئر رانا حسن اقبال نے کہا ہے کہ پریس کلب بورے والا کے سابق چیئرمین شاہد اکبر طور صحافت میں درخشندہ ستارہ تھے انکی وفات سے علاقائی صحافت میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور پریس کلب بورے والا میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد اکبر طور کی صحافتی خدمات کی وجہ سے انکا نام تاریخ میں سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا وہ بے لوث خدمت کرنے والے ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے شاہد اکبر طور کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔