لاہور روڈ پر موٹرسائیکل اور کار کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاہور روڈ پر موٹرسائیکل اور کار کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 445(ای بی) کے رہائشی باپ بیٹا محمد شعیب،نذیر احمد اور محمد عمر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے جب وہ لاہور روڈ پر چک نمبر 261(ای بی) اللہ آباد کے قریب پہنچے تو تیز رفتار کار نے انکی موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بیٹا محمد شعیب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ باپ نذیر احمد اور اس کے ساتھی محمد عمر سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 بورے والا کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔