سول سوسائٹی نیٹ ورک نے 50 ہزار پودوں کی مفت تقسیم کا آغاز کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے تیسری شجرکاری مہم میں مزید 50 ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کا ہدف مقرر،دیہی علاقوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کیلئے کیمپ قائم،عوام کا جوش و خروش،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ ساتھ بورے والا کی سول سوسائٹی نے بھی اپنے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اسی سلسلہ میں ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی زیر سرپرستی سول سوسائٹی کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کی قیادت میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا گزشتہ دو مرحلوں میں سول سوسائٹی نے ایک لاکھ پودے عوام میں مفت تقسیم کرنے کے بعد تیسرے مرحلے میں مزید 50 ہزار پودے تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کیلئے آج قصبہ ڈلن بنگلہ اور نواحی اڈا 128(ای بی) میں دو مختلف کیمپ قائم کئے گئے جہاں بچوں،بوڑھوں،جوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے ان کیمپوں میں آ کر مفت پودے حاصل کئے اس موقع پر سول سوسائٹی کے ارکان سید زاہد حسین مشہدی،عدیل مقصود،چوہدری احتشام داﺅد،چوہدری اصغر علی جاوید،مس صائمہ بتول،حافظ جنید احمد،شیر خاں کھچی،چوہدری آفتاب احمد،چوہدری مسعود عابد،محمد کاشف چوہدری،حافظ اعظم طارق اور دیگر ارکان نے سٹالز پر پودے تقسیم کئے قابل ذکر امر یہ ہے کہ سول سوسائٹی بورے والا نے ڈیڑھ لاکھ پودوں کی مفت تقسیم کے حوالہ سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے انکا عزم ہے جب تک ہم شہر کے چپے چپے پر پودے نہیں لگا لیتے یہ مہم جاری رہے گی ہمیں سول سوسائٹی کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر اپنے شہر اور ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے سرسبز و شاداب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو آلودکی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔