جملیرا روڈ پر ناکہ لگا کر تین نامعلوم مسلح ڈاکو بیوپاریوں سے 12لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جملیرا روڈ پر ناکہ لگا کر تین نامعلوم مسلح ڈاکو مال مویشی کے بیوپاریوں اور دیگر راہگیروں سے 12 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 291(ای بی) کے رہائشی محمد اشرف شبیر حسین پپو جو مال مویشی کے بیوپار کا کام کرتے ہیں تقریباً رات دو بجے کے قریب وہ لاہور اپنا مال مویشی فروخت کر کے ڈالہ پر واپس اپنے گاﺅں آ رہے تھے کہ مانا جملیرا روڈ اڈا عمر پور بنگلہ کے نزدیک چک نمبر 291(ای بی) کی حدود میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے سڑک پر ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور ان سے بارہ لاکھ رقم چھین کر فرار ہوگئے اور اس واردات سے پندرہ بیس منٹ پہلے اسی گاﺅں کے رہائشی ارشاد حسین ملک صفدر محمود جو اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر شہر سے گاوں کی طرف جا رہے تھے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے موبائل اور نقدی چھین لی تھانہ گگومنڈی پولیس مصروف تفتیش ہے۔