بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق چیئرمین پریس کلب بورے والا اور سینئر صحافی شاہد اکبر طور کے چہلم کا ختم ان کی رہائش گاہ ڈیرہ چوہدری اکبر علی طور 443(ای بی) میں ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،چوہدری فقیرا حمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ممبران صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی راہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری خالد محمود چوہان،سابق صدر بار مہر طاہر امجد،کونسلرز بلدیہ راﺅ غفار علی،چوہدری شکیل نواز ڈیلو،سابق چیئرمین بلدیہ پیر محمد اقبال شاہ،پرنسپل گورنمنٹ کالج خوشی محمد شہزاد،سابق پرنسپل پروفیسر راشد سدھو،چوہدری عبدالجبار شاکر،چوہدری طاہر محمود،چوہدری طلعت محمود آرائیں،اشتیاق احمد بھٹی،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی کے علاوہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے اور مرحوم کے حلقہ احباب کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے بڑے صاحبزادے رانا نعمان شاہد کی دستار بندی کی گئی رسم چہلم کی تقریب سے معروف عالم دین میاں محمد ذوالفقار نے انسانیت کی تکریم کے موضوع پر مغز خطاب کیا اور اس موقع پر مرحوم شاہد اکبر طور کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

About Author


How can I help you? :)

23:33
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔