راجباہ تھری ایل میں 10 گھنٹے قبل پڑنے والا شگاف پر نہ ہوسکا،کھڑی فصلیں زیر آب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی گاﺅں 229(ای بی) کے قریب راجباہ تھری ایل میں 10 گھنٹے قبل پڑنے والا شگاف پر نہ ہوسکا،سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں،اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش جاری،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 229(ای بی) کے قریب سے گزرنے والی نہر راجباہ تھری ایل میں شدید بارش کی وجہ سے 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی اطلاع محکمہ انہار کو دی گئی لیکن 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا مقامی کسان شگاف پر کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کر رہے ہیں شگاف پڑنے سے اب تک 300 ایکڑ کے قریب مکئی،کپاس،دھان اور چارے کی کھڑی فصلیں زیر آب آ چکی ہیں اور پانی نے متعدد ڈیروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے نہر سے پانی کے بہاﺅ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکی۔