عائشہ گلالئی کو آلہٰ کار بنا کر کردار کشی کی مذموم سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ ملک فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو آلہٰ کار بنا کر کردار کشی کی مذموم سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے،عدالتوں سے ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب(ن)لیگ اپنی شرمناک سازشوں کی وجہ سے عوامی عدالت میں بھی بری طرح خوارہو رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق احمد اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کی کشتی اب ڈوب رہی ہے اس کو بچانے کے لئے(ن)لیگ ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے حکمرانوں کی کشتی میں کرپشن کا اتنا بوجھ ہے کہ وہ ڈوبنے سے نہیں بچ سکتی۔