تین نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے شہری سے ایک لاکھ نقد اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تین نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے شہری سے ایک لاکھ نقد اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار،شہری بنک سے رقم لیکر نکلا ہی تھا کہ ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا،تھوڑی دور جا کر دیگر ساتھیوں کی مدد سے لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی زاہد آباد کا رہائشی محمد بلال بھٹی وہاڑی بازار میں واقع بنک سے ایک لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر بنک سے باہر آیا جونہی وہ گھر جانے کے لئے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا تو ایک نا معلوم مسلح شخص اسکے پیچھے آ بیٹھا اور کمر پر پسٹل رکھ کر چلنے کو کہا ابھی چند سو گز کے فاصلہ پر پہنچا تو مسلح شخص کے تین دیگر ساتھیوں نے آ کر روک لیا اور دن دیہاڑے نوجوان بلال سے ایک لاکھ نقدی،طلائی انگوٹھی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی پولیس واقعہ کو نو سر بازی قرار دے رہی ہے۔