نواز شریف فیملی پوری دنیا کے سامنے چور ثابت ہو چکی ہے ۔ چوہدری اعجاز اسلم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان واحد قومی لیڈر ہیں جس نے سیاست میں خواتین کے کردار کو منوایا ہے اور خواتین میں سیاسی شعور بیدار کیا ہے،نواز شریف فیملی پوری دنیا کے سامنے چور ثابت ہو چکی ہے اور اب(ن)لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے آئندہ چندماہ کے دوران کرپٹ حکمران اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف خواتین کو استعمال کر کے ن لیگ یہ ثابت کر رہی ہے وہ اپنے اقتدار کی خاطر اخلاقی گراوٹ کی ہر حد عبور کر سکتے ہیں لیکن ان کے تمام حربے انکے گلے پڑ جائیں گے اور عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر میدان میں سرخرو ہو گی۔