پنجاب میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر وزیر اعلیٰ کا سخت نوٹس
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کمسن اور چھوٹے بچوں سے زیادتی اور انکی پورنوگرافی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کر دیا ایسے گھناؤنے جرائم کو روکنے کیلئے فوری طور پر قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔