الغازی ٹریکٹرز نے ہمیشہ کسان بھائیوں کی ضروریات پوری کی ہے۔محمد شاہد حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الغازی ٹریکٹرز لیمیٹڈ کمپنی کے سی ای او محمد شاہد حسین اور جنرل مینیجر ماکیٹنگ محمد سعید مشتاق نے کہا ہے کہ الغازی ٹریکٹرز نے ہمیشہ کسان بھائیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل اور امپورٹڈ ٹریکٹر متعارف کرائے جو اپنے میعار اور کارکردگی میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الغازی ٹریکٹرز لیمیٹڈ کی ڈیلر شپ منٹگمری ٹریکٹرز چیچہ وطنی کی افتتاحی تقریب میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلرشپ کے مالک محمد عمران ستار نے کسان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ منٹگمری ٹریکٹرز ہر لحاظ سے کسانوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گا دریں اثناء جنرل مینیجر مارکیٹنگ محمد سعید مشتاق نے اپنی نئی پروڈکٹ دبنگ(HP-85) کی خصوصیات سے کسانوں کو آگاہ بھی کیا۔