آئندہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔حمزہ شہباز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنماءو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ایم این اے حمزہ شہباز کے ساتھ بورے والا سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور اور راﺅ فضل الرحمان کی ملاقات،ملاقات میں موجودہ مقامی اور قومی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ بورے والا کیلئے نئے و جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک میں معاشی بہتری سے مہنگائی کی شرح میں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے آئندہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانے اور انکے معاشی مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پنجاب میں مریم نواز شریف کی زیر قیادت صحت،تعلیم،زراعت اور دیگر شعبوں میں نئی ریفارمز سے عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن مدد ملے گی ملک کو انتشار سے بچا کر مسلم لیگ(ن) اور اسکی اتحادی جماعتیں امن اور خوشحالی کی طرف لے کر جانے میں کامیاب ہونگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے