حکومت نے زراعت پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے کسانوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔یوسف کسیلیہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ عوام اور کسان دشمن ہے جس سے کسان معاشی طور پر تباہ ہو جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زراعت کو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے زراعت پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ریڑھ کی ہڈی کو تباہ کرنے کی کوشش ہے ہم کسان اور عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اس کسان دشمن بجٹ کو کسان تنظیموں نے بھی مسترد کر دیا ہے اور ہم اس سلسلہ میں اپنے کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔