بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی میلاد کمیٹی کے رکن معروف سیاسی و سماجی ورکر خادم حسین بھٹی(لوہا مارکیٹ) والے اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر 65(برس) کے قریب تھی اور وہ کئی ماہ سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم خادم حسین بھٹی ویٹرنری ڈاکٹر محمد ارشد بھٹی کے والد تھے مرحوم کی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں تحریک انصاف کے راہنما سابق ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری قربان علی چوہان،سابق ناظم بابو محمد رفیق،سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی،چوہدری محمد شفیق آرائیں،سابق کونسلر بلدیہ چوہدری مقصود احمد گجر سمیت سیاسی و سماجی اور تجارتی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج بروز جمتہ المبارک صبح (9)بجے ان کی رہائش گاہ گلی(12) حبیب کالونی بورے والا میں قل خوانی ہو گی۔

About Author


How can I help you? :)

01:16
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔