شہر سے گزرنے والی مین سڑک پر تجاوزات مافیا کا قبضہ،نوٹ لینے کا مطالبہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر سے گزرنے والی مین سڑک پر تجاوزات مافیا کا قبضہ،پختہ سڑک کے اوپر کھڑی پھل فروخت کرنے والی ریڑھیاں،حادثات کا موجب بننے لگیں،ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ریونیو اکھٹا کرنے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق ،شہر سے گزرنے والی معروف شاہراہ دہلی ملتان روڈ پر قبضہ مافیا نے بلدیہ اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے چونگی نمبر5،کالج روڈ،لاری اڈہ،سٹی سنٹر اور مل موڑ تک پختہ سٹرک کے کناروں پر اپنی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والی ریڑھیاں کھڑی کی ہوتیں ہیں جو شام چار بجے کے بعد سڑک کے درمیان آ جاتے ہیں جس سے وہاں سے گزرنے والی ٹریفک جام ہو جاتی ہے کئی موٹر سائیکل سوار ان ریڑھیوں سے ٹکرا کر حادثات کا شکار بھی ہو چکے ہیں شہریوں اللہ دتہ،غلام فرید،حسا م چوہدری کے مطابق ڈیوٹی پر موجود بلدیہ اور ٹریفک اہلکاران ناجائز رکاوٹوں کو سڑک سے ہٹانے کی بجائے اپنی ساری ذمہ داریوں سے لاتعلق ہو کر صرف وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں سے اپنا ریونیو اکھٹا کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں انہوں نے ڈی پی او اور ڈی سی وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔