موجودہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس سے عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔خالد ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کا صوبائی اسمبلی بجٹ اجلاس سے خطاب،بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا،موجودہ بجٹ عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گا اور عام آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا جبکہ صنعتی اور زرعی شعبہ بھی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہو جائے گا،ایم پی اے بورے والا نے اسمبلی فلور پر شہر کے مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کیں جس میں انہوں نے بورے والا میں گزشتہ دور میں شروع ہونے والے نکاسی آب کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے مزید فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر موجودہ بجٹ میں اس سکیم کے مکمل فنڈز جاری نہ ہوئے تو پہلے مرحلہ میں خرچ ہونے والی کروڑوں روپے کی خطیر رقم بھی ضائع ہونے کا اندیشہ ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ گگو منڈی سے وہاڑی تک ڈبل روڈ کی تعمیر کا منصوبہ فی الفور شروع کیا جائے ٹریفک کے حادثات میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ڈبل روڈ کا نہ ہونا ہے سردار خالد محمود ڈوگر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بورے والا کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آبادی میں اضافہ کے پیش نظر مقامی سطح پر تعلیم کی بنیادی سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ان تمام منصوبوں کیلئے فی الفور فنڈز جاری کئے جائیں۔