باز نہ آنے والے تجاوزات مافیا کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔ میاں خالد حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین نے کہا ہے کہ بلدیہ نے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام دوکانداروں اور تاجر تنظیموں کے ساتھ میٹنگز میں واضع کیا تھا کہ بلدیہ نے دوکانوں کے سامنے اُن کی حدود کا تعین کرکے نشانات لگا دئیے تھے اور انہیں ایک ماہ کی مہلت دی تھی کہ وہ حدود سے باہر اپنا سامنا اُٹھا لیں اور تجاوزات ازخود ختم کر دیں لیکن اکثر مقامات پر تجاوزات مافیا نے دی گئی مہلت کے دوران انہیں ختم نہیں کیا اس لیے اب بلاتفریق اور بغیر کسی دباﺅ یا سفارش کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو باقاعدگی سے جاری ہے گا اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور باز نہ آنے والے تجاوزات مافیا کے خلاف بھاری جرمانوں کے علاوہ مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔