محکمہ فوڈ 11لاکھ بوری باردانہ کسانوں کو جاری کر چکا ہے۔ملک مسعود اسلم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی ملک مسعود اسلم نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ 11لاکھ بوری باردانہ کسانوں کو جاری کر چکا ہے،پانچ لاکھ 15ہزار بوری گندم کی خرید ہو چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی آر سنٹر بورے والا کا معائنہ اور انسپکشن کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹر انچارج خریداری مراکز 481ای بی محمد ارشد غوری اور سپرنٹنڈنٹ رانا محمد خان بھی موجود تھے محکمہ فوڈ انشاء اللہ اپنا مقررہ ٹارگٹ پورا کر ے گا حکومت کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے سینٹر پر گندم کا معائنہ کرتے ہوئے نمی کے تناسب اور کوالٹی کو چیک کیا اور انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری محکمہ کے قواعدو ضوابط کے مطابق کی جائے قبل ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک مسعود اسلم نے پی آر سنٹر وہاڑی اور خریداری مرکز ماچھیوال دورہ کیا اور گندم کی خریداری کے عمل کو چیک کیا۔