سابق امام مسجد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا،پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے جان کا دشمن بن گیا
بورے والا(محمد عمران سے)گاﺅں کا سابق امام مسجد کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق کی دھمکی دیکر محنت کش کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے جان کا دشمن بن گیا،پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیلئے امام مسجد کا محنت کش کے گھر دھاوا،خواتین پر بہیمانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا،پولیس نے مولوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ضمانت پر رہائی کے بعد مولوی نے دوبارہ زندگی اجیرن بنا دی متاثرہ خاندان کا اہل دیہہ کے ہمراہ احتجاج،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 140ای بی کے غریب محنت کش غلام مرتضیٰ اور اُسکے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُسی گاﺅں کا قاری محمد نواز جو کہ خود کو ایک کالعدم مذہبی تنظیم کا عہدیدار ظاہر کر کے بااثر افراد کے ذریعہ اُنکے ملکیتی 12مرلہ کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کیلئے ایک فرضی رجسٹری کے بل بوتے پر گذشتہ دنوں 15 سے زائد افراد سمیت آتش اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر آ گئے آتے ہی موقع پر موجود اُسکی بیوی،بھابھی اور دیگر خواتین پر بہیمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا اس دوران ملزمان نے خواتین کو گھسیٹتے ہوئے اُنکے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا ملزمان نے اُسکے اہل خانہ کو پلاٹ سے بے دخل کر کے وہاں اپنی خواتین اور مسلح افراد کو بٹھا دیا جس کی اطلاع تھانہ صدر پولیس چوکی ڈلن بنگلہ کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مولوی قاری نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ملزم قاری نواز نے دو روز بعد مقدمہ میں ضمانت کروا لی اور اب دوبارہ وہاں آ کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہماری جان کا دشمن بن گیا ہے انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان جو کہ خطرناک ہیں اور کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق بھی ظاہر کرتے ہیں اُن سے جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔