ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کی مدت پوری ہو گئی ہے،انتخابات جلد ہونگے۔سید اشفاق حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کی مدت پوری ہو گئی ہے،نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فٹ بال ہاﺅس میں ہونے والے پی ایف ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل فٹ بال کلبز کی سکروٹنی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدرور ملک محمد عامر ڈوگر (ایم این اے)،سردار نوید حیدر صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن،چوہدری محمد نعیم خالق نائب صدر،راجہ اشتیاق احمد،چوہدری فقیر حسین ممبر کانگریس،صوبائی وزیرچوہدری اخلاق احمد،میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان،نوید اسلم خان لودھی اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر،سردار نوید حیدر صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ان کے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منعقد ہوئے تھے ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہم تو ملک میں فٹ بال کی پرموشن اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ہم نے فیفا اور اے ایف سی کے آفیشل کو دورہ کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔