معروف نعت خواں فیاض الحسن قادری کی بھابی اور ریاض قادری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی (گؤشالہ) کے رہائشی ملک کے معروف نعت خواں فیاض الحسن قادری کی بھابی اور ریاض قادری کی اہلیہ گزشتہ شب ریسکیو(1122) کے دفتر کے سامنے پیدل سٹرک عبور کر کے گھر جا رہی تھیں کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر گر گئی جسے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔