بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوارڈینٹر اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اس کا سب آفس پاکستان میں قائم کر دیا ہے اور وزرات خزانہ ان کے حوالے کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس سے پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے عہدیداروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی چابیاں غیر منتخب مشیروں اور معاون خصوصی کے حوالے کر کے منتخب ارکان اسمبلی کی توہین کی گئی ہے حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے جھک گئی ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فیاض عظیم،سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر،محمد اجمل کھوکھر،میاں محمد امین،غلام حیدر جٹ،عبدالستار آرائیں،جمیل طور قلندری اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو اسمبلی میں لائے چوہدری کامران یوسف گھمن نے لاہور خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔