حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سستے رمضان بازار کامیابی سے چل رہے ہیں۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق صارفین کو ماہ مقدس میں سبسڈی کے تحت اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا،چینی،گھی اور سبزیاں فروٹ کی معیاری فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لیے سستے رمضان بازار کامیابی سے چل رہے ہیں جہاں کسی بھی چیز کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی حکومت کے زیر انتظام بورے والا میں لگائے گئے رمضان بازار کے اچانک معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مہر حسنین خالد سنپال،اے ایس پی بورے والا آصف رضا،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیر احمد بھٹی،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور صدر کریانہ ایسوسی ایشن راﺅ نور محمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں لگائے گئے آٹا اور چینی کے کاﺅنٹرز پر جا کر خصوصی طور پر معیار اور مقدار کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بلدیہ بورے والا کے سبزہ زار میں ان کاﺅنٹرز کو کشادہ جگہ پرتوسیع دے کر مقررہ اوقات کے دوران ہر صارف کو چینی اور آٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر فراہم کریں انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ایس او پی کے مطابق خریداروں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہ ہونے دیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملتان ڈویژن میں ضلع وہاڑی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان عام بازاروں میں سبزیوں،پھلوں،گوشت اور کریانہ فروشوں کے خلاف گرانفروشی کے تحت جرمانہ کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو روز کے اندر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سٹال بھی رمضان بازار میں لگائے جا رہے ہیں انہوں نے رمضان بازار بورے والا میں اشیاء کی فراہمی اور میعار کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی کارکردگی کو قابل تقلید قرار دیا۔