سیاسی مخالفین لوگوں کو اکسا کر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کروا رہے ہیں۔پیر عامر ممتاز
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق چیئرمین یونین کونسل پیر عامر ممتاز چشتی نے کہا ہے کہ انکے سیاسی مخالفین لوگوں کو اکسا کر جھوٹا پروپیگنڈہ کروا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے احتجاج کی وضاحت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواحی گاﺅں 417(ای بی) کے کسی شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا پیر عامر ممتاز چشتی نے کہا کہ ان سے سیاسی میدان میں شکست خوردہ اور بس اڈہ فائرنگ کیس میں نامزد عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہ ہے یہ سارا ڈرامہ اس کی علاقے میں سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے انہوں نے پہلے بھی اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کی بے لوث اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خدمات کی ہے اوریہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔