ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے حکومت کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں 4 رمضان بازار فنکشنل کر دیئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے حکومت کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار فنکشنل کر دیئے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رمضان بازار بورے والا کا معائنہ کیا اور رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سبزیوں،پھلوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو بھی چیک کیا اور انہوں نے آٹے کے تھیلوں کا وزن اور نمی کا تناسب بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ پر (19)سبزیوں اور اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے رمضان بازار میں آٹا،گھی اور چینی پر (10)روپے فی کلو عام مارکیٹ سے سستی فراہمی کی جا رہی ہے رمضان بازار میں اعلی معیار بیف،مٹن اور چکن سستے نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے رمضان بازاروں کا انعقاد کر کے عوام کو بہترین ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے رمضان بازار میں اس سال گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آرہی ہے ڈپٹی کمشنرکے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنپال،تحصیلدار محمد ظفر مغل،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،صدر کریانہ ایسوسی ایشن راﺅ نور محمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔