ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ڈاکٹر شاہد اقبال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم جنگی بنیادوں پر جاری ہے جس کے تحت تحصیل بورے والا کی (414)ہیلتھ ورکرز پر مشتمل (19)سپروائزروں کی قیادت میں (209)موبائل ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ڈینگی سے بچاﺅ اور اسکی افزائش کو روکنے کے لیے عوام کو شعور اور آگاہی دینے کے علاوہ اسکے خلاف ضروری اقدامات کر رہی ہیں جبکہ نیو ٹریشن سپروائزر تعلیمی اداروں میں جاکر انسداد ڈینگی بارے آگاہی اور اقدامات کر رہے ہیں پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبے بھر میں محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں بورے والا تحصیل گذشتہ سال سے ڈینگی فری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں منعقدہ انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر امجد شکیل،ڈاکٹر خالد محمود،چیف سپروائزر خالدہ روبین،نیوٹریشن سپروائزر سہیل احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ایم اسی ٹی ایچ کیو ڈاکٹر امجد شکیل نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں تمام تر ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے تشخیص اور علاج و معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔