معروف پریمیم برانڈ (کھاڈی – khaadi) نے بورے والا میں اپنے سٹور کا افتتاح کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کے معروف پریمیم برانڈ (کھاڈی – khaadi)نے بورے والا میں بھی آج یوم پاکستان کے موقع پر ملتان روڈ پر اپنے سٹور کا افتتاح کر دیا،کھاڈی کی مصنوعات کی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے خریداری کی اس موقع پر کھاڈی کی ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشن انجم ندا رحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا میں کھاڈی کے نئے سٹور کا قیام صارفین کیلئے برانڈ کے فروغ کا حصہ اور جدید ورائٹی مہیا کرنا ہے اور یہاں پر سٹور کا آغاز صارفین کے اسرار پر کیا گیا ہے اس سٹور کے افتتاح سے اندرون پنجاب کے صارفین کو (کھاڈی) کی مصنوعات تک رسائی آسان ہو جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ کھاڈی نے اپنے اس سفر کا آغاز بیس سال قبل کیا تھا اس وقت برانڈ ملک بھر میں اپنے سٹورز کے نیٹ ورک کو فروغ دے رہا ہے کھاڈی نے اب ایبٹ آباد کے بعد بورے والا میں اپنے نئے سٹور کا افتتاح کر دیا ہے انجم ندا رحمان نے کہا کہ کھاڈی نے گذشتہ بیس سال کے دوران ملک بھر میں خوبصورت اور جدید سٹورز رحجان کو فروغ دیا ہے اور صارفین کو شاندار رنگوں جدید فیشن اور بہترین ریٹیل کی سہولیات فراہم کی ہیں اور نئے ریٹیل رحجانات کو متعارف کروایا۔