سٹی سکول میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلہ میں سٹی سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل انچارج 1122 بورے والا مہدی حسن ظفر تھے مہمان خصوصی مہدی حسن ظفر اور پرنسپل سٹی سکول امجد حسین نے پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ قرارداد یوم پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم کے نظریات کی یاد دہانی کا دن ہے،ریسکیو اور سول سوسائٹی نیٹ ورک اس سلسلہ میں پر عزم ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی مناسبت سے شہر اور ملک کو ہرا بھرا کر دیں گے انہوں نے سکول کے لان میں پودے لگائے تقریب کے اختتام پر عوام میں جذبہ حب الو طنی اجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹیشن کوارڈینٹر شبیر شاہ،کمیونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ،ریسکیو اہلکاروں اور سکول طلباء نے بھی شرکت کی۔