پاکستان ایک حقیقت ہے اور یہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور انشاءاللہ تاقیامت قائم رہے گا۔یوسف کسیلیہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان ایک عہد کی تکمیل کا دن ہے پاکستان اپنے نظریہ کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم،پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت نوجوان نسل کی نظریہ پاکستان کے خطوط کے مطابق تربیت کرنے کی ضرورت ہے پاکستان ایک حقیقت ہے اور یہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور انشاءاللہ تاقیامت قائم رہے گا دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو پاکستان کو ختم کرسکے۔