محکمہ خوراک نے ضلع وہاڑی کا گندم کی خرید کا ٹارگٹ کم کر کے کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ذوالفقار اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد ضلع وہاڑی کے صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ خوراک نے ضلع وہاڑی کا گندم کی خرید کا ٹارگٹ کم کر کے کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے،محکمہ خوراک 2018 والا ٹارگٹ بحال کرکے کسانوں کے تحفظات دور کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے ضلع وہاڑی کے خریداری مراکز کا ٹارگٹ 13لاکھ پچاس ہزار بوری تھا جس کو اب کم کرکے 9لاکھ 84ہزار بوری کر دیا گیا ہے ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ گندم کی پیداوار کے حساب تو ٹارگٹ پہلے سے بڑھانا چاہیے تھا لیکن محکمہ خوراک نے ٹارگٹ کم کرکے کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی خریداری کا ٹارگٹ بڑھایا جائے اگر بڑھانا نہیں تو کم از کم پہلے والا ٹارگٹ برقرار رکھا جائے اور ضلع وہاڑی کے کسانوں کی پریشانی کو ختم کیا جائے۔