پوسٹ آفس عملہ کی من مانیاں،مین گیٹ روزانہ مین گیٹ دیر سے کھولنا وطیرہ بنا لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پوسٹ آفس عملہ کی من مانیاں،اپنی مرضی سے مین گیٹ روزانہ کی بنیاد پر دیر سے کھولنا وطیرہ بنا لیا،تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے تعینات ڈاکخانہ کے عملہ نے شہریوں کو مختلف حیلوں،بہانوں اور طریقوں سے ذلیل کرنا شروع کر دیا روزانہ پوسٹ آفس کا مین گیٹ پندرہ منٹ لیٹ کھولتے ہیں صارفین کے پوچھنے پر جواب ملتا ہے کہ عملہ سیٹوں پر بیٹھنے کے لیے تیاری کر رہا ہے اس لیے ابھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ہے دوسری طرف ایک پرائیویٹ گاڑی حفاظت کے لیے پوسٹ آفس کے اندر کھڑی کی ہوئی ہے شہریوں نے مقصود احمد جٹ،مرزا محمد اسلم،شیخ نوید،رانا محمد طیب،ساجد سرور و دیگر نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔