گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج بورے والا کے 39ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز ہو گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج کے پرنسپل چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ جن قوموں نے ترقی کی ہے اس کے پیچھے تعلیم کا بہت بڑا کردار ہے،حکومت پنجاب کا مشن ہے اور ہمارے نوجوان ہماری امیدیں ہیں جو اپنی جدوجہد سے اس ملک کی ترقی کے لیے ہمہ وقت مگن ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج کے 39ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کھیلوں کے آغاز کیلئے ایک پروقار تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور بڑے جوش و جزبے سے کھیلوں میں حصہ لینے کا حلف اُٹھایا اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر راشد سدھو،ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر مشتاق احمد گجر،پروفیسر وحید جاوید،پروفیسر یوسف مان،پروفیسر عابد ضیاء،پروفیسر اظہر شاہ،پروفیسر محمد ارشاد،پروفیسر محمد وسیم وارث اور پروفیسر عبدالجبار شاہد کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھیں۔